مودی کی خارجہ پالیسی ناکام، پاکستان عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے: پون کھیرا

مودی کی خارجہ پالیسی ناکام، پاکستان عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے: پون کھیرا
کیپشن: بھارت میں مودی کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید

ویب ڈیسک: بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہا ہے جبکہ بھارت تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلکسٹی ڈپارٹمنٹ، پون کھیرا نے آپریشن سندور اور مودی کی ناکامی کے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے،کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں،کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

پون کھیرا نے مودی سے سوال کیا کہ بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ بھارت کیلئے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طہ کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے پاکستان کے ساتھ 2.6 بلین کے معاہدے پر دستخط کیے،آپریشن سندور کے بعد کویت، ایران اور دیگر گلف ممالک بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے طہ کررہے ہیں۔

پون کھیرا نے کہا کہ چین اور روس، پاکستان کی ساتھ کھڑے ہیں اور امریکہ بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے، یہ حقیقت ہے مودی کی خارجہ پالیسی کی، مودی کی خارجہ پالیسی یا ملکی سیکیورٹی پر سوال اٹھاؤ تو غدار قرار دے دیا جاتا ہے، بھارت کی سفارتی اور خارجہ پالیسی پر سوال اٹھ رہے ہیں، جو کہ اٹھنے چاہیے۔

دفاعی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی سفارتی فتح، ہر ملک پاکستان سے معاہدے کر رہا ہے اور بھارت تنہائی کا شکار ہے، مودی اپنی ہر کوشش کے باوجود پاکستان کے ہاتھوں اپنی بدترین شکست کو چھپا نہیں سکتا۔

Watch Live Public News