مودی سرکارنے کرنل صوفیہ کےاہلخانہ کو روڈ شو میں شرکت کیلئےمجبور کیا

مودی سرکارنے کرنل صوفیہ کےاہلخانہ کو روڈ شو میں شرکت کیلئےمجبور کیا
کیپشن: مودی سرکارنے کرنل صوفیہ کےاہلخانہ کو روڈ شو میں شرکت کیلئےمجبور کیا

ویب ڈیسک: مودی حکومت کی انتخابی سیاست میں اخلاقی پستی اور مذہبی تعصب ایک بار پھر سامنے آ گیا ہے۔ بھارتی فوج کی مسلمان خاتون آفیسر کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ کو زبردستی مودی کے روڈ شو میں شرکت اور پھول برسانے پر مجبور کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کرنل صوفیہ قریشی کے خاندان کو لوکل کلیکٹر آفس سے کال موصول ہوئی جس میں انہیں حکم دیا گیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو میں شرکت کریں اور ان پر پھول نچھاور کریں۔
کرنل صوفیہ کی بہن نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ، "ہمیں بتایا گیا کہ اگر آپ نہیں آئے تو مسائل ہو سکتے ہیں۔"

اس سے قبل بی جے پی کرنل صوفیہ پر صرف مذہبی شناخت کی بنیاد پر بے بنیاد الزامات لگا چکی ہے،مسلمان آفیسر کی پیشہ ورانہ خدمات کے باوجود مذہبی تعصب کے باعث اسے دہشتگرد کی بہن قرار دے دیا گیا ۔

مسلمان آفیسر کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کی عکاس ہے، مودی سرکار کا کرنل صوفیہ کے خاندان کو تقریب میں نمائش کے طور پر بلانا شرمناک عمل کی واضح مثال ہے۔

Watch Live Public News