(ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرائے یکم جون سے بڑھا دیے ہیں۔اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ انتظامی اور مالی وجوہات کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کرایوں میں اضافے سے روزانہ تقریباً 90 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔
چند روز پہلے بھی اسلام آباد میٹرو بس کرایوں میں اضافے کی خبریں آئی تھیں لیکن بعد میں اس کی تردید جاری کر دی گئی تھی ۔