میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ مؤخر

میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ مؤخر
کیپشن: میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ مؤخر

ویب ڈیسک: میٹرو بس سروس 11 اگست سے معطل کرنے کا فیصلہ فی الحال مؤخر کردیا گیا ہے، جس کے باعث آج سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

میٹرو بس سروس کی ممکنہ بندش کے معاملے پر ویڈا اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMTA) کے درمیان جاری مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فریقین نے میٹرو بس آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے، تاہم فیول سمیت دیگر معاملات پر مذاکرات جاری ہیں۔

فریقین کے درمیان معاملات طے ہونے تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

Watch Live Public News