میٹرو بس سروس استعمال کرنے والی خواتین کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اقدام

میٹرو بس سروس استعمال کرنے والی خواتین کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اقدام
کیپشن: میٹرو بس سروس استعمال کرنے والی خواتین کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اقدام

ویب ڈیسک: لاہور میں میٹرو بس سروس استعمال کرنے والی خواتین کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے اہم اقدام کرتے ہوئے پانچ خصوصی بسیں آپریشنل کر دی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق خواتین مسافروں کو رش کے اوقات میں بہتر اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے عارضی طور پر پانچ سپیڈو بسوں کو میٹرو ٹریک پر چلایا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ خواتین کو ہجوم کے دوران ہراسگی سے محفوظ رکھنے اور انہیں باوقار سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں سپیڈو بسوں کی جگہ نئی میٹرو بسیں خرید کر خواتین کے لیے مستقل طور پر مختص کی جائیں گی، جبکہ خواتین کے محفوظ اور آرام دہ سفر کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News