اسپیڈو، اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا

اسپیڈو، اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) اسپیڈو، اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے انچارج ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، مسافر ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

عزیز شاہ کا کہنا ہے کہ پرانے کارڈ واپس کر کے صرف 130 روپے سکیورٹی کی رقم ملے گی، تمام مسافر اپنا پرانا کارڈ متعلقہ اسٹیشن پر جمع کروائیں۔

Watch Live Public News