ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستانی عازمینِ حج کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان کا ایئرلائنز کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، جس کے تحت عازمین کو پہلے سے مقررہ حج پیکیج کے مطابق ہی سعودی عرب منتقل کیا جائے گا۔
وزیر مذہبی امور کے مطابق اس معاہدے میں ایئرلائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ حج پیکیج میں کسی قسم کا اضافہ نہ کریں، اسی لیے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔
سردار یوسف نے مزید بتایا کہ رواں سال پاکستان سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضۂ حج ادا کریں گے۔