قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر فقیدہ المثال استقبال

قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر فقیدہ المثال استقبال

ویب ڈیسک:ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئے، قومی ہیرو جیولن تھرورر ارشد ندیم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ٹی جی 345 کے ذریعے  بنکاک سے لاہور پہنچے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن  شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ,گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم تھائی ایئر ویز کی پرواز سے لاہور  پہنچے، اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیدران، کوچز اور اتھلیٹس ارشد ندیم کا استقبال کرنے کے لیے موجود ہیں جبکہ   قومی ہیرو ارشد ندیم کے والد بھی علامہ اقبال ائیرپورٹ بیٹے کا استقبال کرنے کے لیے پہنچ گئے, اہل خانہ, دوست احباب سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد اپنے ہیرو کو ویلکم کرنے کے لئے لاہور ائیرپورٹ پر موجود ہے۔

لاہور ایئر پورٹ پر موجود قومی ہیرو کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے پہلے بھی نام روشن کیا اور آج بھی نام روشن کرکے آیا ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکر گزار ہیں۔

میرے بیٹے ارشد ندیم کو بہترین سہولیات دی گئی، میں آج بہت خوش ہوں۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں ہونیوالے فائنل میں 86.40 میٹرکی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا ، پاکستان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں52  سال بعد گولڈ میڈل  اپنے نام کیا ، گزشتہ روز ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ 

Watch Live Public News