پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے یکم مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے یکم مارچ 2021
سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ بیلٹ سے ہونگے، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر رائے دے دی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے رائے سے اختلاف کیا، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائےعمران خان سینیٹ کے انتخابات میں کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں، فیصل جاوید کہتے ہیں عدالت نے اپنی رائے دے دی، تفصیلی فیصلہ بھی آجائے گاسینیٹ انتخابات میں انتخابی مہم کا آخری روز، رات 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوجائے گا، الیکشن کمیشن آج ارکان اسمبلی کو ووٹ کی ٹریننگ دے گا، ٹریننگ اسمبلی آڈیٹوریم میں ہوگیوزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرلیا، ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ، اتحادی اراکین سے بھی ملیں گے، سینیٹ انتخابات کے باعث کل ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکاناسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کا کیس، ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ سے رائے طلب کرلی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے سیاسی کیس عدالت آنے سے نقصان عدلیہ کا ہوتا ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔