ویب ڈیسک: صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران ریاض خان کو زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں گرفتار کرلیاگیا ہے، عمران ریاض خان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پولیس کی جانب سے عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ عمران ریاض خان کا کہناتھا کہ مجھے اب دہشتگردی کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔