پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

(ویب ڈیسک ) ترجمان پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ  یکم سے 3مارچ  تک پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

پروینشل  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے )  کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔

ترجمان پی ٹی ایم اے کا کہنا ہے کہ   مری ،گلیات اور گردونواح میں برف باری کے بھی امکانات ہیں،  طوفان ، بارشوں اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ برف باری سے پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی  نے  انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی  کا کہنا ہے کہ  ضلعی انتظامیہ  صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے۔   طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے چوکس رہیں۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ  عوام سفر کرنے سے پہلے موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھیں۔  طوفان کے باعث بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے پاس جانے سے گریز کریں۔ 

عمران قریشی  کا کہنا تھا کہ   مری  میں انتظامیہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے اقدامات یقینی بنائے ۔بڑے شہروں میں نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے ویک اینڈ پر الرٹ رہیں۔