ویب ڈیسک: ترجمانِ ایرانی صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان مکمل طور پر محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت پر صدر کا باقاعدہ تعزیتی پیغام جاری کیا جائے گا۔
صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ابتدائی ردِعمل میں کہا کہ عظیم کمانڈر کی شہادت دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف کھلی جنگ کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس تاریخی جرم کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں سے بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ بدلہ لینا ہمارا اسلامی فریضہ اور قانونی حق ہے، اور قوم اس معاملے میں متحد ہے۔