(ویب ڈیسک) آیت اللہ علی رضا عارفی کو ایران کی لیڈر شپ کونسل کا رکن مقرر کر دیا گیا ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گارڈین کونسل کے عالم دین آیت اللہ علی رضا عرفی کو لیڈرشپ کونسل کے فقہی رکن کے طور پر مقرر کیا گیا ۔آیت اللہ علی رضا عارفی صدر مسعود پیزشکیان اور چیف جسٹس کے ساتھ عارضی لیڈرشپ کونسل کا حصہ ہوں گے۔
کونسل کو نئے رہنما کا انتخاب کرنے تک سپریم لیڈر کے کردار کو پورا کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔