ایران میں حالیہ واقعات کے پیش نظر علمائے کرام کی وفاقی وزیر داخلہ سے اہم ملاقات

ایران میں حالیہ واقعات کے پیش نظر علمائے کرام کی وفاقی وزیر داخلہ سے اہم ملاقات

(ویب ڈیسک ) ملاقات میں ملکی صورتحال، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحادِ امت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

شیعہ مکتبہ فکر کے جیدعلماء کرام اور اکابرین وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔علماء کرام میں علامہ مطاہر، علامہ عارف واحدی، سید وزیر کاظمی، سید احمد نقوی اور عمران علی حیدری شامل ہیں ۔وفد میں سید بشارت حسین امامی، وجیہ الحسن کاظمی، عابد حسین، امجد علوی اور سید زاہد عباس کاظمی بھی شامل ہیں ۔

ملاقات میں ملکی صورتحال، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحادِ امت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوگی،موجودہ حالات میں علماءِ کرام کا باہمی اخوت، یگانگت اور اتحاد امتِ مسلمہ کے لئے کردار انتہائی اہم ہے۔

Watch Live Public News