حنیف عباسی کا شیخ رشید کی وگ اتار کر لانیوالے کیلئے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان

حنیف عباسی کا شیخ رشید کی وگ اتار کر لانیوالے کیلئے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان
راولپنڈی : وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے شیخ رشید کی وگ اتار کر لانیوالے کیلئے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ معاون خصوصی حنیف عباسی نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدجس حلقے سے الیکشن لڑیں گے وہاں سے میں بھی لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، یہ جہاں جائیں گے انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔ انہوں نے شیخ رشید سے متعلق عجیب و غریب اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایما پرمسجد نبوی ﷺ کےافسوس ناک واقعےکی منصوبہ بندی کی گئی، مسجد نبوی کے واقعہ کی پلاننگ میں عمران خان، شیخ رشید اور انکا بھتیجا شامل رہا۔انہوں نے کہا کہ بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی میں مریم اورنگزیب، شازین بگٹی کو گالیاں دی گئیں،ان سب پر ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا جانا چاہیے،یہ نہ نواز شریف نہ شہباز شریف کی بات ہے بلکہ مدینہ کے تقدس کی بات ہے،لہذا اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔