ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ میں حقائق منظر عام پر آنے اور گمراہ کن پروپیگنڈہ بےنقاب ہونےپربھارت حواس باختہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سےالزامات کی بجائےحقائق بیان کرنےپربھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ پاکستان نے ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشتگردی کے شواہد پوری دُنیا کے سامنے آشکار کیے۔جنگی جنون میں مبتلا بھارت حقائق کی بجائےالزامات درالزامات کی سیاست کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کردہ حقائق کو جھٹلا نے میں بری طرح ناکام ہوگیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق بیان کئے۔حقائق بیان کرنے پر بی جے پی کے انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے کانگریس لیڈران کو شدید تنقید اور دھمکیوں کاسامناہے۔کانگریس لیڈر وجے ودیتیوار نے پہلگام حملے کے بعد بی جے حکومت اور بھارتی فوج کی ناکامی پرشدید تنقید کی تھی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی سول سوسائٹی اور کئی اپوزیشن رہنماؤں نے بھارتی فوج کی ناکامی پر سوالات اٹھائے۔بھارتی میڈیاپہلےبھی حقائق چھپانے کےلیے سچ بولنے والی آوازوں پر پابندیاں لگا چکا ہے۔پہلگام حملے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے پاکستان کے کئی چینلز اور سوشل میڈیااکاؤنٹس پر پابندی لگائی۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حقائق کا سامنا کرنے کی بجائے بھارت اختلافی آوازوں پر ظلم و ستم میں مصروف ہے۔بھارت کی بوکھلاہٹ سے واضح ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق بیان کئے۔ مودی سرکار کوحقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرکے اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہئے۔