بھارتی فوجی کے ہوش رباانکشافات نے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا

 بھارتی فوجی کے ہوش رباانکشافات نے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا
کیپشن:  بھارتی فوجی کے ہوش رباانکشافات نے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا

ویب ڈیسک:  بھارتی فوجی کے ہوش رباانکشافات نے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے1مہار رجمنٹ کے نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے اپنی ہی فوج کے خلاف احتجاج کیا۔ نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے اپنے ہی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کو غدار قرار دے دیا۔

نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے انکشاف کیا کہ ’’بھارتی فوج کشمیر کے بارڈر پر دہشتگردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے ‘‘۔ بھارتی فوج ڈیوٹی پر تعینات فوجیوں کو ہٹا کر خود دراندازی کرواتی ہے۔یہ سب روزنامہ راشٹریا اور ڈیفنس گزٹ میں شائع ہو چکا ہے۔بھارتی فوج کی سرپرستی میں ہتھیار اور گاڑیاں دہشتگردوں کو دی جاتی ہیں۔وزیر دفاع اور حکام بالا کو شکایت درج کروائی مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔

 نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے مزید کہا کہ اس انکشاف کے بعد مجھے بارڈر سے ہٹا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔میرے علاوہ دیگر 20جوانوں کوبھی بارڈرپر ڈیوٹی سے ہٹادیا گیا تاکہ دہشتگردوں کی سہولت کاری ہو ۔اس انکشاف کے بعد اپنی نااہلی چھپانے کے لئے مجھے پاگل قرار دے کر زبردستی ہسپتال داخل کرادیا گیا۔میری میڈیکل رپورٹ کے مطابق میں مکمل طور پر فِٹ ہوں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ہوشربا انکشافات کے بعد یہ واضح ہو چکا کہ پہلگام حملے کا ڈرامہ بھارت نے خود رچایا۔ عالمی برادری کو ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشتگردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

Watch Live Public News