پہلگام حملہ:ترکیہ گریٹ یونین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ دستجی کا پاکستان سے اظہار یکجہتی

پہلگام حملہ:ترکیہ گریٹ یونین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ دستجی کا پاکستان سے اظہار یکجہتی
کیپشن: پہلگام حملہ:ترکیہ گریٹ یونین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ دستجی کا پاکستان سے اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ واقعے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ترکیہ کی گریٹ یونین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ دستجی نے پاکستان کے ساتھ غیر مشروط یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ کی گریٹ یونین پارٹی کے لیڈر مصطفی دستجی نے کہا کہ ترکی کو اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف ایک جذباتی یا اخلاقی فریضہ نہیں بلکہ حقیقی اور اصولی سیاست کا تقاضا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، " پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونا ہماری اخوت، دوستی اور وفاداری کا عملی ثبوت ہوگا۔" انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ جب جب ترکیہ کو آزمائش کا سامنا رہا، پاکستان نے ہر مرحلے پر ترکیہ کا ساتھ نبھایا۔

مصطفیٰ دستجی نے کہاکہ  ہم پر فرض ہے کہ ہم آخری سانس تک برادر ملک پاکستان اور اس کے لوگوں کے ساتھ اسی جذبے، خلوص اور وفاداری کے ساتھ کھڑے رہیں، ترکیہ کو یہ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے کہ محاذ آرائی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے اس مقام تک نہ بڑھے,ترکی کو اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ ترکیہ یونین پارٹی کے  مصطفیٰ دستجی کی جانب سے پاکستان کی حمایت خارجہ پالیسی  کی کامیابی ہے، ترکیہ کا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا عزم ثابت کرتا ہے کہ اسلامی ممالک بھارت کی پالیسی سے نالاں ہیں،اسلامی ممالک بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم سے خوش نہیں۔

Watch Live Public News