ویب ڈیسک:کاہنہ کی رہائشی (ف) طارق کی شادی کچھ عرصہ قبل علی اعظم سے ہوئی، مقدمہ مدعیہ کا کہنا تھا میرا داماد بیٹی پر اکثر تشدد کرتا تھا،میری بیٹی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ مقتولہ کی والدہ (ث) طارق کے بیان پر درج کیا گیا ہے، پولیس نے ملزم علی اعظم اور اسکے بیٹے ریان علی کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ملزم علی اعظم کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔