وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رحمت کارڈ کا اجرا کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رحمت کارڈ کا اجرا کردیا
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رحمت کارڈ کا اجرا کردیا

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحمت کارڈ کا اجراء کر دیا، جس کے تحت مستحق افراد کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق 50 ہزار خاندانوں کو رحمت کارڈ کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ رحمت کارڈ کے ذریعے بیوہ کو ایک لاکھ روپے اور  یتیموں کو ایک لاکھ روپے جاز کیش کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔

رجسٹریشن کے لیے مستحق افراد وزیراعلیٰ رحمت کارڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا ہیلپ لائن 1077 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

بیوہ کے شناختی کارڈ پر بیوہ کا اسٹیٹس درج ہونا چاہیے ، اس کا تعلق کم آمدنی والے خاندان سے ہونا چاہیے ، اسے کسی قسم کی سرکاری مالی امداد نہیں مل رہی ہو ، اور وہ سرکاری ملازم یا پنشنر نہ ہو ۔

سرپرست کا یتیم بچوں کے ب فارم کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے، PSER سروے میں رجسٹر ہونا ضروری ہے، اور فائدہ اٹھانے والے کا موبائل نمبر قومی شناختی کارڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں بیواؤں اور یتیموں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ’ رحمت کارڈ‘ اسکیم کی باضابطہ منظوری دی تھی۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اب معاشرے کا یہ طبقہ خود کو تنہا نہ سمجھے، حکومت ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پسماندہ طبقات کی مدد کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس اقدام کا مقصد انہیں معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔

Watch Live Public News