پہلگام واقعہ اور بھارتی فالس فلیگ آپریشنز — بھارتی حکومتی طرزِ عمل کا نمونہ

پہلگام واقعہ اور بھارتی فالس فلیگ آپریشنز — بھارتی حکومتی طرزِ عمل کا نمونہ
کیپشن: پہلگام واقعہ اور بھارتی فالس فلیگ آپریشنز — بھارتی حکومتی طرزِ عمل کا نمونہ

ویب ڈیسک:بھارت مسلسل روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی من گھڑت بے بنیاد افواہ پھیلا رہا ہے۔  اس سے پہلے بھارت نے پہلگام واقعہ آپریشن سندور کے جواز کے طور  پرپیش کیا۔

پہلگام واقعہ بہار انتخابات قریب ہونے پر سامنے آیا تھا۔ الیکشن مرحلے پر بھارت کی سیاسی چالیں شدت اختیار کرتی ہیں۔ پاکستان کو ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا خطرے کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے ۔ کیونکہ اتر پردیش اور پنجاب میں الیکشن آنے والے ہیں۔

پہلگام واقعہ پر مودی سرکار کی جانب سے داخلی مسائل کو بیرونی رنگ دے کر بیانیہ تشکیل دیا گیا اور بیرونی معاملات کو داخلی بنا کر منظم بیانیہ بنایا گیا۔ بھارتی گودی میڈیا نے جنگی جنونیت کو مسلسل ہوا دی اور بغیر شواہد پاکستان پر الزام لگا کر حکومت کو بھڑکایا۔ پہلگام واقعے میں تضادات اور شواہد کی کمی بھارتی بیانیے کی کمزوری ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان غیر جانبدار شفاف قابل اعتماد تحقیقات کی پیشکش کرتا رہا لیکن بھارت نے ایک نہ سنی۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ بھارتی چالوں کے باوجود پاکستان مؤقف کی تائید کرتارہا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں موجود گروہوں پر فوری بغیر فرانزک آڈٹ رپورٹ الزامات عائد کیےگئے۔ پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں تشدد بڑھا۔ اڑی نالہ بارہمولہ میں دو شہری جاں بحق کیے گئے۔ سرینگر کے لال چوک میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہا۔ بھارتی میڈیا نے چار مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کیں جن کی شناخت کی تصدیقی عمل مکمل نہیں کیا گیا اور ایک جھوٹے انکاؤنٹر میں مار دیا گیا۔
بھارت نے  فوری طور سندھ طاس معاہدہ غیر ذمہ دارانہ طور معطل کر دیا۔ معاہدہ عالمی بینک ضمانت کے ساتھ بین الاقوامی فریم ورک رکھتا ہے۔ پاکستان نےمؤثر انداز اور دانشمندانہ سفارتی حکمت عملی اختیار کی۔ وزیر اعظم پاکستان نے تحقیقات میں مکمل سہولت دینے کی پیشکش کی۔
لیکن بھارتی فضائیہ کی غلط بمباری نے حالات مزید خراب کیے۔ سرحدوں کی بندش اور کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا۔ لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں مسلسل صورتحال کو بگاڑتی رہیں۔ واقعے کی ذمے داری اٹھانے والے ریزسٹنس فرنٹ نے پاکستان ملوث ہونے کی واضح تردید کی۔ بعد میں بھارت نے ریزسٹنس فرنٹ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔
بھارت نے پانی کو دباؤ کے طور استعمال کرنا شروع کیا۔ پاکستان کو مشرقی و مغربی محاذوں پر الجھانے کی کوشش کی۔ پاکستان نے مقابلے میں اپنی دفاعی تیاری مزید مضبوط بنائی۔ پاکستان ایئر فورس نے مشق ضرب حیدری کا آغاز کیا اور جدید طیاروں اور فضائی دفاعی نظام صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ مؤثر بارڈر مینجمنٹ سے دراندازی کی کوششیں ناکام بنیں۔ انٹیلیجنس ہم آہنگی نے سیکیورٹی ردعمل کو مزید مؤثر بنایا۔ قومی استحکام اور تیاری نے بھارتی عزائم ناکام بنائے۔

Watch Live Public News