امریکا: آسٹن کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،5افراد ہلاک

امریکا: آسٹن کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،5افراد ہلاک

(ویب ڈیسک ) امریکا میں آسٹن کے قریب چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ، افسوسناک واقعہ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق جمعرات کی رات ٹیکساس کے شہر آسٹن کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ٹیکساس میں پیش آنے والے سیسنا 421C طیارے کے اس حادثے کی تحقیقات کریں گے، جو جمعرات کی رات تقریباً 11 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا۔ حادثے کا مقام آسٹن سے تقریباً 40 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

ہیز کاؤنٹی ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایمرجنسی مینجمنٹ آفس کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارہ حادثے کے وقت بہت زیادہ رفتار سے سفر کر رہا تھا۔

ایجنسی نے کہا کہ حادثے کے وقت آس پاس کے علاقے میں سفر کرنے والا دوسرا طیارہ نیو برونفیلس میں بحفاظت اتر گیا۔

Watch Live Public News