(ویب ڈیسک) وزیراطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بیان میں کہا کہ سرحدی اضلاع میں معصوم شہریوں پر حملے انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں،پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے شکست کے بعد شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں 9 شہری شہید، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،باجوڑ واقعے میں 12 افراد زخمی، خواتین اور کمسن بھی متاثر ہوئے،فتنہ الخوارج کی جانب سے کواڈ کاپٹر حملہ، کرکٹ کھیلتے 3 شہری زخمی ہوئے ۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کے پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں ،پاکستان صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے،کارروائیوں میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی جنگ سچائی، اصولوں اور عزم پر مبنی ہے،خوارج اور ان کے سرپرستوں کا راستہ شرم اور فریب پر مبنی ہیں۔