گوگل کروم نے نیا فیچر 'سائیڈ بار' متعارف کرادیا

گوگل کروم نے نیا فیچر 'سائیڈ بار' متعارف کرادیا
گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں اس نئے فیچر کے بارے میں بتایا گیا جسے سائیڈ بار کا نام دیا گیا ہے۔ گوگل کروم میں ایک نئے فیچر کا اضافہ ہوا ہے جو ویب سرچ کے عمل کو زیادہ تیزرفتار اور آسان بنادے گا۔اس سے قبل یہ فیچر گوگل کروم کے موبائل ورژن میں تو دستیاب تھا لیکن اب سے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کی بدولت کچھ سرچ کرنے کے دوران کسی ویب سائٹ پر جاکر دوبارہ واپس سرچ رزلٹس پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس مقصد کیلئے جب آپ کسی چیز کو سرچ کرنے کے بعد کسی ویب پیج کو اوپن کریں گے تو ایڈریس بار پر چھوٹا سا گوگل لوگو نظر آئے گا۔جس پر کلک کرنے پر دائیں جانب سائڈ بار اوپن ہوجائے گی جس میں سرچ رزلٹس ہونگے جہاں سے آپ اس سائٹ پر گئے ہونگے۔ اس فیچر سے کسی سرچ رزلٹ پر کلک کرنے پر پرانی سائٹ کی جگہ وہ ویب پیج اوپن ہوجائے گا۔ گوگل کروم کا یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے البتہ انکوگنیٹو موڈ پر اسے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ فیچر مائیکرو سافٹ ایج کے سائیڈ بار سے ملتا جلتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔