فیروزخان نے سابقہ اہلیہ کیخلاف نئی درخواست دائر کردی

فیروزخان نے سابقہ اہلیہ کیخلاف نئی درخواست دائر کردی
اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے خلاف عدالت میں نئی درخواست دائر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی بچوں کے اخراجات اور حوالگی سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران اداکار کے وکیل نے علیزے سلطان کے خلاف نئی درخواست دائر کر دی۔ فیروز خان کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر عدالت نے دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے بچوں کی حوالگی سے متعلق فیروز خان کی درخواست کی سماعت کو 29 نومبر اور اخراجات سے متعلق علیزے سلطان کی درخواست کی سماعت کو 5 نومبر تک ملتوی کردیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔