گوگل کا ڈوڈل آج انکل سرگم کے نام

گوگل کا ڈوڈل آج انکل سرگم کے نام
پاکستان کا مشہور اور پہلا کٹھ پتلی کردار انکل سرگم کے تخلیق کار رائٹر و آرٹسٹ فارق قیصر کی آج 78 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ 1976 میں انکل سرگم پی ٹی وی پر نشر ہونے والا بچوں کا شو کلیان کا پہلا کٹھ پتلی کردار ہے جسے دیکھ کر 19 کے دہائی کے بچے بڑے ہوئے۔ انکل سرگم کو تخلیق کرنے والےمشہور آرٹسٹ و رائٹر فاروق قیصر ہیں جن کی آج 78 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، اس موقع پر گوگل بھی پیچھے نہ رہا اور اس نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرتے ہوئے آرٹسٹ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انکل سرگم کے ساتھ ماسی مصیبتے کی جوڑی نے ہر دل پر راج کیا ہے جو آج بھی اس کے پرستاروں کو مسکرانے پر مجبور کردیتی ہے۔ آرٹسٹ فاروق قیصر پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے لاہور کے آرٹس کالج سے فائن آرٹس کی تعلیم حاصل کی۔ 1993 میں فاروق قیصر کو ان کی خدمات پر صدارتی ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی جانب سے انہیں1997 میں 'کٹھ پتلی کے ماسٹر' کا لقب دیا گیا جبکہ 2010 میں پی ٹی وی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ خیال رہے کہ فاروق قیصر 2021 میں جہاں فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔