سوناکشی سنہا نےبھارتی نیوز چینلز کو غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ  پر کھری کھری سنا دیں

سوناکشی سنہا نےبھارتی نیوز چینلز کو غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ  پر کھری کھری سنا دیں

(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی نیوز چینلز کو مضحکہ خیز خبروں اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ  پر کھری کھری سنا دیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا نے ایک  اسٹوری  شیئر کی جس میں انہوں نے  بھارتی نیوز چینلز کو پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی میں سنسنی خیز اور فلمی کوریج کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ وہ حقیقت بیان کرنے کے بجائے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ  ہمارے نیوز چینلز ایک مذاق ہیں، میں ان کی حد سے زیادہ ڈرامائی انداز، چیخ و پکار اور خوف پھیلانے سے شدید متاثر ہوئی ہوں، آپ کر کیا رہے ہو؟ بس اپنا کام کرو اور حقائق سامنے لاؤ۔

انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ  جنگ کو سنسنی خیز بنانا اور ان لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا بند کریں جو بہرحال بے چین ہیں۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ صرف ایک قابل اعتماد خبر کا ذریعہ تلاش کریں، خبروں کے نام پر اس گندگی کو دیکھنا بند کریں۔

Watch Live Public News