توشہ خانہ ٹو:عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئےمقرر کرنیکی ہدایت

توشہ خانہ ٹو:عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئےمقرر کرنیکی ہدایت
کیپشن: توشہ خانہ ٹو:عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئےمقرر کرنیکی ہدایت

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پیر کو کیس کی سماعت مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عائشہ خالد، شاہینہ شہاب و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اس درخواست پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں؟

وکیل عائشہ خالد نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کہا ہے کہ رولز آف consistentsy ہے مگر یہاں مرد درخواست گزار ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بشریٰ بی بی عورت تھیں تو تب ضمانت بنی، کل ہی ایک اس طرح کی درخواست میں نے خارج کی ہے۔

عدالت نے شاور خاور ایڈووکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے وکالت نامہ جولائی کا ہے اور کاز آف ایکشن نومبر کا ہے، شاہ خاور صاحب اس معاملے پر آپ کی معاونت درکار ہے۔

شاہ خاور نے کہا کہ ایک روٹین پریکٹس ہیں، جب درخواست گزار جیل میں ہو تو ہم ایک ساتھ وکالت نامے دستخط کرا لیتے ہیں۔

وکیل بانی پی ٹی آئی شاہینہ شہاب نے درخواست پر نوٹسسز جاری کرنے کی استدعا کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ قانون فالو ہوگا قانون۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے اور درخواست پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

Watch Live Public News