گرین لاک ڈاؤن غیرموثر،دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں،جسٹس شاہدکریم

گرین لاک ڈاؤن غیرموثر،دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں،جسٹس شاہدکریم
کیپشن: گرین لاک ڈاؤن غیرموثر،دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں،جسٹس شاہدکریم

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لاہور ایک بہت بڑا شہر ہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے،گرین لاک ڈاؤن کریں گے تو اس علاقے کی آلودگی دوسری طرف آ جائے گی، میرا نہیں خیال گرین لاک ڈاؤن زیادہ موثر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون ودیگر کی درخواستوں پر کی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ایک بہت بڑا شہر ہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے،گرین لاک ڈاؤن کریں گے تو اس علاقے کی آلودگی دوسری طرف آ جائے گی،میرا نہیں خیال گرین لاک ڈاؤن زیادہ موثر ہوگا، موٹر سائیکل رکشوں کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے،گزشتہ سال ہم نے سموگ کے حوالے سے کئی اقدامات کئے  تھے،ہم نے دفاتر کو ہفتے کے 2روز ورک فراہم ہوم کیا تھا،ہم نے گزشتہ برس سکولوں کو ایک روز کے لیے بند کیا۔

جسٹس شاہد کریم  نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن کیا تھا جس کے بہت مثبت اثرات آئے تھے،میرا خیال ہے کہ گزشتہ برس کے اقدامات سیکرٹری کے پاس ہونگے انہیں دیکھنا چاہیے،اگر سکولوں کو بچوں کو بسوں پر پک اینڈ ڈراپ پر عملدرآمد ہوجایے تو بہت زبردست ہوگا۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ کل کچھ ویڈیوز آئیں حکومت کی اپنی گاڑیاں دھواں چھوڑتی جا رہی ہیں۔

جسٹس شاہد کریم  نے ریمارکس دیئے کہ اس میں سپیڈو بس بھی ہے ، واپڈا کی گاڑیاں بھی ہیں،موٹر سائیکلیں بھی آلودگی پھیلانے میں بہت بڑا کردار ادا کریں رہی ہیں،جیسے حکومت نے سپر سیڈ پر سبسڈی دی ہے ویسے ہی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی سبسڈی دینے کی ضرورت ہے۔

وکیل ایل ڈی اے  نے کہا کہ لاہور کے 19 انڈر پاسز کے حوالے سے انکوئری رپورٹ جمع کرادی ہے۔ انڈر پاسز سے ایل ای ڈی لائٹس چوری ہوئی ہیں، اب ہم نے پی ایچ اے کے ساتھ ملکر ایک مکیننزم بنایا ہے،پی ایچ اے ہر انڈر پاس کی نگرانی کرے گا تا کہ دوبارہ لائٹس چوری نہ ہوں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ مجھے 10 بجے فل بینچ میں جانا ہے،آپ مختلف محکموں سے میٹنگز کریں اور رپورٹس جمع کرائیں،قصور ٹینریز کے خراب پانی سے وہاں کے شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،قصور میں جو بچے پیدا ہوتے ہیں وہ بھی موذی بیماریوں میں مبتلا ہیں،کمشنر لاہور فوری قصور ٹینریز کے ری فلٹر پلانٹ کے حوالے سے اقدامات کرے۔

بعد ازاں عدالت نے سموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر