(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر مختلف شہروں میں کہیں مارکٹیں بند اور کہیں کھلی ہیں ۔
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی رکھی ہے۔ کراچی میں صدر الیکٹرانکس مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں میں دکانیں بند ہیں ۔ کراچی کے ریگل چوک، بولٹن مارکیٹ، اردو بازار اور اکبر مارکیٹ میں تاجروں کی ہڑتال ہے۔
لاہور میں چھوٹی بڑی مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی ہیں ۔اچھرہ بازار ،اردو بازار ،مال روڈ اور دیگر علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں ۔اسی طرح اسلام آباد میں بھی دکانیں اور کاروباری مراکز کھلے ہیں ۔
فیصل آباد میں تاجروں نے ہڑتال کی کال مسترد کر دی ہے۔ سیالکوٹ میں کہیں دکانیں بند توکہیں کھلی ہیں ۔منڈی بہاؤ الدین اورکوٹ ادو میں ہڑتال کے باعث دکانیں بند ہیں ۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں ہڑتال ، پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، خیبر اور کوہاٹ میں کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ شاور میں اندرون شہر ،اشرف روڈ کے بازار کھلے ہیں ۔