ویب ڈیسک: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے سابق دفتر معاون (چپڑاسی) جہانگیر عالم کے خلاف 100 کروڑ ٹکے کی مبینہ منی لانڈرنگ کا کیس درج کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے ابتدائی تحقیقات میں شواہد ملنے پر نوکھالی کے چٹخل تھانے میں مقدمہ درج کیا۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ جہانگیر 2009 میں عوامی لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم کے دفتر میں عارضی معاون کے طور پر تعینات ہوا اور اسی دوران مبینہ مالی فائدے حاصل کیے۔
2010 میں اس نے ’’اسکائی ری ارینج لمیٹڈ‘‘ کے نام سے موبائل فنانشل سروسز کی کمپنی قائم کی، جس کے کھاتوں میں 2010 سے 2024 تک 565 کروڑ ٹکے کی مشکوک ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔
سی آئی ڈی کے مطابق جہانگیر، اس کی اہلیہ کمرن نہار اور بھائی منیر حسین نے 2010 سے 2024 کے دوران تقریباً 100 کروڑ ٹکے بیرونِ ملک منتقل کیے۔
رپورٹس کے مطابق جہانگیر اور اس کی اہلیہ جون 2024 میں امریکا منتقل ہوئے وہ دونوں اس وقت ریاست ورجینیا میں مقیم ہیں۔