شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
کیپشن: شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر شریاس ائیر کو پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کے مطابق، شریاس ائیر کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تاہم وہ مکمل فٹنس حاصل کرنے تک سڈنی میں ہی قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ شریاس ائیر 25 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انجری کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ روز تک آئی سی یو میں زیرِ علاج رہے۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم ان کی بحالی کے عمل پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اور سفر یا میدان میں واپسی سے متعلق فیصلہ مکمل صحت یابی کے بعد ہی کیا جائے گا۔

Watch Live Public News