جنوبی افریقہ کیخلاف فیصلہ کن میچ، پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

جنوبی افریقہ کیخلاف فیصلہ کن میچ، پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی
کیپشن: جنوبی افریقہ کیخلاف فیصلہ کن میچ، پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

ویب ڈیسک: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فاتح کا فیصلہ آج قذافی سٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقہ نے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے جیتا ، سیریز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا جائے گا۔

صائم ایوب کی آمد پر شائقین خوش ہیں اور پاکستانی کرکٹ شائقین نے بیٹنگ میں بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان جب کہ بولنگ میں سلمان مرزا اور فہیم اشرف سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

Watch Live Public News