ڈمپل کپاڈیا اور ٹوئنکل کھنہ سے کیا رشتہ ہے؟ فیصل کپاڈیا نے بتا دیا

ڈمپل کپاڈیا اور ٹوئنکل کھنہ سے کیا رشتہ ہے؟ فیصل کپاڈیا نے بتا دیا
کیپشن: ڈمپل کپاڈیا اور ٹوئنکل کھنہ سے کیا رشتہ ہے؟ فیصل کپاڈیا نے بتا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف گلوکار فیصل کپاڈیانے انکشاف کیا ہے کہ سینئر بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیاان کی بھتیجی ہیں، اس لحاظ سےٹوئنکل کھنہ بھی ان کی رشتے دار ہوئیں۔

فیصل کپاڈیا نے متحدہ عرب امارات کے ایک ایف ایم ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ڈمپل کپاڈیا کے والد چنی بھائی کپاڈیا ان کے کزن تھے۔ انہوں نے یاد کیا کہ 1984 میں چنی بھائی کپاڈیا کراچی میں ایک شادی میں شریک ہوئے تھے، جہاں فیصل کپاڈیا نے گلوکاری کی۔ ان کی آواز سن کر چنی بھائی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں بالی وڈ میں متعارف کروائیں گے۔

فیصل کپاڈیا کے مطابق، اگرچہ چنی بھائی کپاڈیا جلد انتقال کر گئے، مگر بعد میں انہیں بالی وڈ میں گانے کا موقع ملا۔ انہوں نے 2006 کی فلم ’زندہ‘میں گیت ’یہ ہے میری کہانی‘ گایا، جو خاصا مقبول ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ بالی وڈ میں کام سے پہلے بھی وہ بین الاقوامی سطح پر گلوکاری کر چکے تھے، حتیٰ کہ ان کی آواز ہالی وڈ فلم ’اسپائیڈر مین‘ میں بھی شامل ہے۔

ڈمپل کپاڈیا معروف اداکارہ، راجیش کھنہ کی اہلیہ اور ٹوئنکل کھنہ کی والدہ ہیں۔ اس رشتے کے مطابق، اکشے کمار فیصل کپاڈیا کے داماد بنتے ہیں۔

Watch Live Public News