گلگت بلتستان میرا گھر، 1947 میں آپ نے جہاد کرکے پاکستان میں الحاق کیا، صدر مملکت

گلگت بلتستان میرا گھر، 1947 میں آپ نے جہاد کرکے پاکستان میں الحاق کیا، صدر مملکت
کیپشن: گلگت بلتستان میرا گھر، 1947 میں آپ نے جہاد کرکے پاکستان میں الحاق کیا، صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے۔ 1947 میں آپ نے جہاد کر کے پاکستان میں الحاق کیا۔ 1947 کی جنگ میں آپ کے 1700 جوان شہید ہوئے۔

گلگت بلتستان کے 78 ویں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی وادیاں اور عوام کو دیکھ کر بے حد خوش ہوں، ہم نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ پیار کیا۔ گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ جنگ آزادی میں قربانی دینے والے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے ایف سی آر کو ختم کیا ، گلگت بلتستان کے عوام کو تعلیم اور صحت ملنا چاہیے۔ گلگت بلتستان کی اپنی ائیر لائن ہونی چاہیے۔ گلگت بلتستان سیاحت کے لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے 78 ویں جشن آزادی کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان آمد، گورنر سید مہدی شاہ ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور 10 کور کے کمانڈر نے صدر مملکت کا خیر مقدم کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے 78 ویں جشن آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس دوران صدر نے گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی پہن رکھی تھی۔

Watch Live Public News