انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، تعیناتی، تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہو جائیں گے، ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا۔سائیفر جلایا نہیں،ابھی چرایا ہے،جو وزارت خارجہ سےمل جائے گایہ سامراجی ایمبسڈروں کےگھر جاتےہیں اوران کےمنہ میں کیک ڈالتےہیں۔نوازشریف ان ویٹنگ،مریم ڈارکوکلین چٹ ڈیل کاحصہ ہے۔عمران خان کےخلاف سائیفرکاحکومتی بیانیہ اس کےحق میں گیاہے۔معاشی اورسیاسی تباہی سےنجات صرف عمران خان کی کال ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 1, 2022
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید لکھا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے سر اٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے، حکمران عوام کے گھیرے میں آ گئے ہیں اب بھاگ نہیں سکیں گے۔حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔تعیناتی،تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے15نومبر تک فیصلےہوجائیں گے۔ابھی توآڈیو ویڈیو سےبحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئےتوبھونچال آئےگا۔قوم نےفیصلہ کرناہے،سراٹھا کےجینا ہےیا سیاسی کیڑےمکوڑوں کی طرح جیناہے۔حکمران عوام کےگھیرے میں آگئےہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 1, 2022