نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس، وزیر اعلی سندھ سمیت تمام ملزمان بری

نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس، وزیر اعلی سندھ سمیت تمام ملزمان بری

(ویب ڈیسک ) احتساب عدالت  کی جانب سے  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  سمیت تمام ملزمان  کوبری کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس  میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت تمام ملزمان بری کردیے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

Watch Live Public News