ٹیکس ریٹرن جمع کروانےکی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع

ٹیکس ریٹرن جمع کروانےکی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع
کیپشن: ٹیکس ریٹرن جمع کروانےکی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع

ویب ڈیسک: ٹیکس ریٹرن جمع کروانےسے رہ جانے والے افراد کیلئے خوشخبری آگئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نےٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اب ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر کردی گئی ہے۔ 

ایف بی آر نے بتایاکہ تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواست پر کی گئی۔

ذرائع کا کہناتھاکہ اب تک 40لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔

خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبرتھی۔

Watch Live Public News