ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے مزید پیش ہونے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگوکی ہے۔ علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ انکو غلط بیانی سے ایک کمرے میں لے جاکر ویڈیو لنک میں انکی حاضری لگوائی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ویڈیو لنک میں تین دفعہ پیش کیا گیا مگر مجھے کوئی آواز نہیں آئی کہ کیا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے سیل سے بالکل باہر نہیں نکلیں گے نہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونگے۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ٹرائل غیر قانونی ہے جس میں وکلاء کے بغیر میں پیش نہیں ہوں گا۔
بانی پی ٹی آئی کے لیے نئی نئی غیر قانونی چیزیں ایجاد کر رہے ہیں یہ ججز اور پراسکیوشن کو نہیں کرنی چاہیے ۔ہم امید کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو فیئر ٹرائل کا حق ملے گا یا وہ کورٹ میں پیش ہونگے یا کورٹ انکے پاس اڈیالہ جیل جائے گی ۔
انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی خبر کے بارے میں ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔