ویب ڈیسک: ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کومنانے کی کوششیں شروع کردیں۔ وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو ملاقات کی دعوت دیدی۔ حکومت اورپیپلزپارٹی کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔ پیپلزپارٹی اور حکومت کی ملاقات آج ہو گی۔ پیپلزپارٹی کاوفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسےملاقات کرے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی وفد نوید قمر، اعجازجاکھرانی ودیگرپرمشتمل ہوگا۔ پیپلزپارٹی اورحکومت کےمابین زیرالتوا معاملات پربات چیت ہوگی۔ ملاقات میں حالیہ بیان بازی کےبعد پیداہونے والی صورتحال پربات ہوگی۔ پیپلزپارٹی نائب وزیراعظم کوتحفظات،شکایات سےآگاہ کرےگی۔
پی پی وزیراعلی پنجاب کے بیانات پرنائب وزیراعظم سے احتجاج کرےگی۔ اسحاق ڈار سے پنجاب کے وزراء کے پیپلزپارٹی مخالف بیانات پراحتجاج ہوگا۔ پیپلزپارٹی وفد سیلاب متاثرین کی امداد بارے اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ پی پی پنجاب بارے درپیش مسائل پر اسحاق ڈار کو آگاہ کرے گی۔ پی پی سیلاب متاثرین بارے تجاویزنظراندازہونے پرتحفظات کااظہارکرے گی۔