ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز کا کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن۔
مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔