بھارتی کرکٹ بورڈ سے نہ معافی مانگی نہ مانگوں گا،محسن نقوی کا دوٹوک پیغام

بھارتی کرکٹ بورڈ سے نہ معافی مانگی نہ مانگوں گا،محسن نقوی کا دوٹوک پیغام
کیپشن: بھارتی کرکٹ بورڈ سے نہ معافی مانگی نہ مانگوں گا،محسن نقوی کا دوٹوک پیغام

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور صدر ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کا کرارا جواب دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹ پر چلتا ہے، حقائق پر نہیں۔میں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔

محسن نقوی نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے بی سی سی آئی سے معافی نہیں مانگی، نہ کبھی مانگوں گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد اور پروپیگنڈا پر مبنی ہیں۔ 

انہوں نے لکھا کہ بھارت سیاست کو کرکٹ میں گھسیٹ کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بطور اے سی سی صدرمیں ٹرافی دینے کے لیے اس روز بھی تیار تھا، آج بھی تیار ہوں۔اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو وہ اے سی سی کے دفتر آکر خود لے جائے۔

انہوں نے ٹویٹ کے اختتام پر لکھا کہ بھارتی میڈیا اپنے عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔

Watch Live Public News