عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف ہوئی ہے

عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف ہوئی ہے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو افغانستان کی اب تک کی صورتحال پر اعتماد میں لیا ہے، امن عمل ہو، انخلاءیا چاہے انسانی بنیادوں پر امداد، پاکستان کے مثبت کردار کی عالمی سطح پرتعریف کی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 ملکی دورے اور وہاں قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کیا، اراکین کمیٹی کو بتایا کہ افغانستان پر ایک کوارڈینیٹڈ حکمت عملی اپنانے کے خواہاں ہیں ، پاکستان کے اقدامات کو مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں موجود اراکین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے، جہاں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین موجود تھے جن سے نشست اچھی رہی، اجلاس میں موجود پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے پاکستان کے کردار کو سراہا، پاکستان اور دفتر خارجہ نے جو کردار ادا کیا,اس کی تعریف کی گئی۔

Watch Live Public News