نرس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنیوالا مریض گرفتار

نرس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنیوالا مریض گرفتار

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے بیر بھوم کے  ایک ہسپتال میں   مریض کی جانب سے نرس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے اسے ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی رات بیربھوم کے ایلام بازار ہیلتھ سینٹر میں ڈیوٹی پر موجود ایک نرس کے ساتھ مبینہ طور پر ایک مریض نے بدسلوکی کی، ڈیوٹی پر موجود نرس نے الزام لگایا کہ اپنے ہلخانہ کے ساتھ آئے مریض نے اسے نامناسب طریقے سے چھونا شروع کیا، اس وقت ملزم کے ساتھ اس کے اہل خانہ بھی موجود تھے، نرس نے اپنے بیان میں کہا کہ " مریض نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اورغیر مناسب طریقے سے چھوا۔"

انہوں نے بتایا کہ میں تو صرف ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کر رہی تھی، مریض کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے مجھے گالیاں بھی دیں،واقعے کے بعد ہسپتال میں کشیدگی پیدا ہوگئی، جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم مریض کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ 9 اگست 2024 کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج ہسپتال میں 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔ وہ اسپتال کے سیمینار ہال میں چہرے پر زخموں کے ساتھ مردہ پائی گئی تھیں۔

Watch Live Public News