ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کیپشن: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر علاقوں مری، چکوال،ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

ہری پور، ایبٹ آباد ، نوشہرہ ،چارسدہ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، سوات میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، دیر بالا، وزیرآباد، چکوال اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 12 بج کر 38 منٹ پر ہنگو، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، اسلام آباد، راولپنڈی، چترال اور پشاور  میں 4.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Watch Live Public News