ویب ڈیسک: ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ میں جنسی جرائم پر سزا پانے والے غیر ملکیوں میں بھارتی شہریوں کا پہلا نمبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف تھنک ٹینک سینٹر فار مائیگریشن کنٹرول کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 2021 سے 2024 کے درمیان 257 بھارتی شہریوں کو جنسی جرائم میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2021 میں 28 بھارتی شہریوں کو جنسی جرائم پر سزا ہوئی جبکہ 2024 میں اس تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا اور تقریبا 100 بھارتیوں کو اس جرم پر سزا ہوئی۔
تھنک ٹینک سینٹر فار مائیگریشن کنٹرول کے مطابق بھارتیوں کے بعد جن ممالک کے شہریوں کو جنسی جرائم میں میں سب سے زیادہ سزا ہوئی اُن میں نائیجیریا، عراق، سوڈان، افغانستان اور بنگلادیش کے شہری سرفہرست ہیں۔