ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ
کیپشن: ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ

ویب ڈیسک: ایس ائی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گُزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں ہیں۔ آئی ٹی برآمدات  میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ  جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ  کی گئی۔ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایکوئٹی انویسٹمنٹ ابراڈ (EIA) اسکیم نے آئی ٹی برآمدکنندگان کے اعتماد  میں اضافہ کیا۔ اسکیم کے تحت آئی ٹی برآمدکنندگان اپنی برآمدی وصولیوں کا 50 فیصد بیرونِ ملک سرمایہ کاری کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کے سروے کے مطابق  "ملک کی 62 فیصد آئی ٹی کمپنیاں اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حامل ہیں"۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت  سے پاکستان کی آئی ٹی   انڈسٹری کی مسلسل ترقی پاکستان کے  روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

Watch Live Public News