عمران خان کے احکامات، ہم اسمبلی سے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے: بیرسٹر گوہر

عمران خان کے احکامات، ہم اسمبلی سے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے: بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ کی میڈیا سے گفتگو ، آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے پی ہاؤس میں ہوا ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات پڑھ کر سنائے گئے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے  بانی پی ٹی آئی کے احکامات کو درست قرار دیا ۔

پارلیمانی پارٹی نے شہدا کے درجات کے لئے خصوصی دعا کی ہے، ارکان کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کرے گے ۔

ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے مختلف بہانوں کے ذریعے نشستیں چھینی گئی ہے ، ہمارے ارکان کو نااہل کیا گیا اور ہمیں بولنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔

ہم جشن آزادی اگر منانا چاہییں  تو وہ بھی منانے نہیں دیتے۔

 چیئرمین بیرسٹر گوہر  کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ورکرز کو الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیں گے تو ہم اس بناوٹی کمیٹی کا حصہ کیوں بنیں؟ ہم اسمبلی میں جائیں گے اپنا پوائنٹ آف آرڈر پیش کریں گے، ہم اسمبلی سے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے۔ 

Watch Live Public News