ٹک ٹاکرسامعہ حجاب کو اغوا کی  ناکام کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ٹک ٹاکرسامعہ حجاب کو اغوا کی  ناکام کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کی ناکام کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کو   پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق  اسلام آباد پولیس نے ملزم کو  تھانہ شالیمار کی حدود سے گرفتار کیا ہے تاہم   پولیس  نے ابھی تک گرفتار ملزم کی تصویر یا نام ظاہر نہیں کیا۔

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس گرفتار ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ  تھانہ شالیمار میں درج ہے۔ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کئی روز سے تعاقب کرتا رہا اور اُس نے 31 اگست کی شام ساڑھے 6 بجے سامعہ حجاب کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی۔

Watch Live Public News