بشری بی بی کو زہر دیے جانے کی خبر پرعمران ریاض کا چونکا دینے والا بیان

بشری بی بی کو زہر دیے جانے کی خبر پرعمران ریاض کا چونکا دینے والا بیان
کیپشن: Imran Riaz
سورس: web desk

ویب ڈیسک: معروف صحافی عمران ریاض نے کہا بشری بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا، وہ یہ خبر ایکسپریس نیوز سے پڑھ کرسنا رہے ہیں کیو نکہ انہیں شوق نہیں کہ وہ بار بار غائب ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نامور صحافی عمران ریاض نے اپنے ’ویلاگ ‘ میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا اور وہ یہ خبر ’ ایکسپریس نیوز ‘ سے پڑھ کرسنا رہے ہیں کیونکہ مجھے بار بار غائب ہونے کا کوئی شوق نہیں، وہ یہ خبر اس لئے بتا رہے کہ اس میں کچھ حساس چیز ہیں جو میڈیا نے لکھی ہیں 

بانی پی ٹی آئی کا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے مکالمہ میں مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات ہیں، بشریٰ بی بی کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرنے کا حکم دیا جائے، ہمیں شک ہے کہ بشری بی بی کو زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے مجھے پتا ہے اس کے پیچھے کون ہے اگر بشری بی بی کو کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار جنرل عاصم منیر ہوں گے۔

بشریٰ بی بی نے عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، شب معراج کے روز میرے کھانے میں ’’ہارپک‘‘ کے تین قطرے ملائے گئے، تحقیق سے پتا چلا کہ ہارپک سے ایک ماہ بعد طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے انکھوں میں سوجن ہو جاتی ہے سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے، پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا اب کھانے میں بھی ہارپک ملایا گیا۔

صحافی عمران ریاض نے کہا کہ اگر ہارپک ڈالا گیا ہے تو یہ بڑی خوفناک بات ہے.

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-02/news-1712073642-6109.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-02/news-1712073642-6109.mp4

Watch Live Public News